:ویژن
آغا خان یونیورسٹی ہسپتال پاکستان اور ترقی پذیر دنیا میں صحت کی دیکھ بھال کے بہترین اداروں میں سے ایک کے طور پر پہچانا جائے۔
:مشن
تمام مریضوں کو ان کے پس منظر سے قطع نظر اعلیٰ ترین معیاری، ماہرانہ، ہمدردانہ اور اخلاقی نگہداشت کی فراہمی کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال میں بہترین کا رکردگی کی کوشش۔
صحت کی دیکھ بھال، تحقیق اور تعلیم میں جدّت کی تیاری، ان کا اطلاق اور ان کی جانچ تاکہ لوگوں کی صحت کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
ایک با اختیار اور باہمی تعاون پر مبنی ماحول کے ذریعے یونیورسٹی کے تدریسی، تحقیقی اور خدمت کے مشن کی تائیدکریں جو اعلٰی ترین کارکردگی کی حوصلہ افزائی اور ترغیب دیتا ہے۔
ضرورت مند مریضوں کے لیے رسائی فراہم کریں جو مالی مشکلات کی وجہ سے اپنی دیکھ بھال کے لیے ادائیگی کرنے کے قابل نہیں ہوسکتے ہیں، اور ان لوگوں تک پہنچ سکیں جو بصورت دیگر خود اسپتال تک رسائی نہیں رکھتے۔
بنیادی، ثانوی اور ٹرشری نگہداشت پر مشتمل صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی ترقی میں تعاون کریں، اور جغرافیائی طور پر مین ہسپتال کیمپس کی سہولت تک محدود نہ رہیں۔
اقتصادی طور پر قابل عمل اور پائیدار بنیادوں پر عوامی توقعات کے مطابق نئی خدمات فراہم کریں۔
ایسی حکمت عملیوں پر عمل درآمد کریں جو ادارے کی خود کفیل ہونے کی صلاحیت کو ظاہر کریں اور ملک اور خطے کے لیے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں معاون ہوں کہ یہ ترقی پذیر قوم کی خدمت کرتا رہے۔