:ویژن
آغا خان یونیورسٹی ہسپتال پاکستان اور ترقی پذیر دنیا میں صحت کی دیکھ بھال کے بہترین اداروں میں سے ایک کے طور پر پہچانا جائے۔
:مشن
تمام مریضوں کو ان کے پس منظر سے قطع نظر اعلیٰ ترین معیاری، ماہرانہ، ہمدردانہ اور اخلاقی نگہداشت کی فراہمی کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال میں بہترین
کارکردگی کے لیے کوشش کریں۔
صحت کی دیکھ بھال، تحقیق اور تعلیم میں جد٘ت کی تیار ی، ان کا اطلاق اور ان کا جائزہ تاکہ لوگوں کی صحت کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
ایک با اختیار اور باہمی تعاون پر مبنی ماحول کے ذریعے یونیورسٹی کے تدریسی، تحقیقی اور خدمت کے مشن کی تائیدکریں جو اعلٰی ترین کارکردگی کی حوصلہ
افزائی اور تحریک کرتا ہے۔
ضرورت مند مریضوں کے لیے رسائی فراہم کریں جو مالی مشکلات کی وجہ سے، اپنی دیکھ بھال کے لیے ادائیگی کرنے کے قابل نہیں ہوسکتے ہیں، اور ان لوگوں تک پہنچ سکتے ہیں جو بصورت دیگر خود اسپتال تک رسائی نہیں رکھتے۔
بنیادی، ثانوی اور ٹرشری نگہداشت پر مشتمل صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی ترقی میں تعاون کریں، اور جغرافیائی طور پر مین ہسپتال کیمپس کی سہولت تک محدود نہ رہیں۔
اقتصادی طور پر قابل عمل اور پائیدار بنیادوں پر عوامی توقعات کے مطابق نئی خدمات فراہم کریں۔
ایسی حکمت عملیوں پر عمل درآمد کریں جو ادارے کی خود کفیل ہونے کی صلاحیت کو ظاہر کریں اور ملک اور خطے کے لیے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں معاون ہوں کہ یہ ترقی پذیر قوم کی خدمت کرتا رہے